اترپردیش میں بلیا کے کوتوالی علاقے میں شراب پینے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔
اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے متعلقہ انچارج انسپیکٹر
کوتوالی سنیل کمار سنگھ کو معطل کردیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ویبھو کرشن نے آج یہاں بتایا کہ کچھ لوگ کل رات سبزی منڈی
میں غیر قانونی طریقےسے فروخت کی جارہی شراب لے کر آئے تھے۔